براؤزنگ ٹیگ

#pakturkenws

اردوان کا ‘عالم اسلام’ سے غزہ کے معاملے پر کارروائی کا مطالبہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے معاملے پر متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر کارروائی کی جائے۔ ترک صدر اردوان نے اپنی جماعت اے کے پی کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے پیش نظر متحد ہو کر کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عالم اسلام سے کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ متفقہ فیصلے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔اسرائیل صرف غزہ کے لیے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت…

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کا خطرہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے شہر نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل دہشت گردی کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔ شہر کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔ نیویارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ نیویارک گورنر آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی اور انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق…

روس نے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اناج پر مزید کنٹرول حاصل کر لیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اناج پر مزید کنٹرول حاصل کر لیا۔ روس اپنی اہم غلہ کی صنعت پر قابو پانے کے لیے اپنی بولی کو تیز کر رہا ہے - ممکنہ طور پر اسے برآمدات پر زیادہ طاقت دے رہا ہے - بالکل اسی طرح جیسے عالمی رسد پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ کارگل انکارپوریٹڈ اور ویٹررا سمیت بڑے مغربی تاجروں نے مقامی فرموں کے لیے حکومتی دباؤ کے بعد گزشتہ سال روس سے واپسی کا اعلان کیا۔ اب، یہاں تک کہ ملک کے اعلیٰ نجی تاجر کو بھی ریاست کے ساتھ جھگڑے کے درمیان کام کرنا مشکل ہو رہا…

ترکیہ کا 2028تک سیاحت کے شعبے میں تیسرے نمبر پر آ نے کا ہدف

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے سیاحوں کی میزبانی کے حوالے سے 2028 تک تین سرفہرست مقامات میں ایک بننے کو ہدف مقرر کرلیا ۔ ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ترکیہ کا مقصد 2028 تک دنیا کے تین سرفہرست سیاحتی مقامات میں سے ایک بننا ہے، سیاحت کے موسم کو بڑھانے اور ملک کے ثقافتی، تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کی اپیل کو بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔ 2023 میں غیر ملکیوں کی آمد ریکارڈ 49.2 ملین تک پہنچ گئی، جو کہ 2022 میں 44.6 ملین تھی۔ روس اور یورپ، خاص طور پر جرمنی اور برطانیہ سے آنے والے زائرین نے…

اٹلی کا غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی نے غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اٹلی کا کہنا ہےکہ غزہ کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے لیے فنڈنگ بحال کر دے گا ۔ فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی سربراہی میں UNRWA کے آزادانہ جائزے کے بعد روم نے کئی مغربی عطیہ دہندگان کو امداد کی بحالی میں شامل کیا، جس میں معلوم ہوا کہ اسرائیل نے اپنے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان،شائقین خوش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔ پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان…

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ کی صورت حال پر جلد ہی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس بات کا اعلان اسپیکر مائیک جانسن نے واشنگٹن کے سالانہ یوم آزادی کی اسرائیلی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر امریکی ایوان نمائندگان مائیک جانسن کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا ایوان زیریں اور بالا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اسرائیل کی اس کٹھن حالات میں امریکا کی جانب سے بروقت سب سے بڑی اور…

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا، بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، اب وہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم میں پانچ فاسٹ باؤلر، تین وکٹ کیپرز اور چار آل راؤنڈر ہوں گے جبکہ پاکستانی سکواڈ کے 15 کھلاڑیوں کے علاوہ سلمان علی اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو کے طور پر امریکا جائیں گے۔

ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری چاہتے ہیں ،وزیراعظم

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ ابوظہبی میں آئی ٹی سے متعلق تقریب میں شرکت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ ملکر پاکستان کی معیشت مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔گزشتہ اڑھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کیلئے سو د مند اقدامات کئے ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے اپنے والد کی طرح ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔

مصباح الحق نے ٹی 20 ورلڈکپ2024 کیلئے آئیڈیل پاکستانی اوپنرز کا بتا دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی مثالی پاکستانی اوپننگ جوڑی کا اعلان کردیا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے اگلے ماہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے جانب سے اوپنرز کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا ہے۔ مصباح الحق نے مشورہ دیا کہ مثالی اوپننگ جوڑی کو ٹیم کی اثر انگیزی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے دائیں اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے امتزاج پر مشتمل ہونا چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ اوپنر صائم ایوب…

ترکیہ نے آیا صوفیہ کے بعد بیزینٹائن چرچ آف سیویئر ان کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور تاریخی چرچ بیزینٹائن چرچ آف سینیٹ سیویئر ان کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا ترک صدر رجب طیب اردوان نے اگست 2020 میں اس چرچ کو مسجدمیں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔ واضح رہے کہ جب اردوان نے…

سعودی عرب میں 19ہزار 700سے زائد تارکین وطن ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں 19700 سے زائد تارکین وطن رہائش اور ورک ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت بھر میں 2 مئی سے 8 مئی تک چلائی گئی ایک معائنہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 19,710 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں رہائش سے متعلق 12,961 خلاف ورزیاں، سرحدی حفاظت سے متعلق 4,177 خلاف ورزیاں اور لیبر قوانین سے متعلق 2,572 خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ تقریباً 979 افراد نے غیر قانونی طور پر مملکت میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، جن میں سے 43% یمنی، 54%…

لاہور؛ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور(پاک ترک نیوز) پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لیجایا گیا، فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پسٹل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے، برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کردیا۔دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر سیدھا فائرنگ کی، سی ٹی ڈی…

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس : آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ جب تک آصف زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، آصف زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت…

صدر آصف زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات مختار بابائیف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف نے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے، شجرکاری کو فروغ دینے اور گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنا ہوگا، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز متاثر ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی پانی کی قلت کا باعث بھی…

امریکی ریپبلکن سینیٹرز کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کو دھمکی آمیز خط

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹرز کے ایک گروپ نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تو انتقامی کارروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج کے ٹینک منگل کو جنوبی غزہ میں رفح میں داخل ہوئے جبصیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کی باقی ماندہ فورسز کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا جس کے حوالے سے اسکا دعویٰ تھا کہ وہ رفح میں موجود ہیں۔ مصر کے ساتھ…

نیوم میں مثالی شہر ” دی لائن ” کے خد وخال واضح ہونے لگے ،کام تیزی سے جاری ہے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مستقبل کے وژن کے شاہکار نیوم میں جیسے جیسے "دی لائن" شہرکےماسٹر پلان کا ابتدائی مرحلہ سامنے آتاجا رہا ہے۔ اس عظیم منصوبے کی وسعت واضح ہوتی جا رہی ہے۔ تعمیر کی تیز رفتار نہ صرفڈھانچہ جاتی بنیاد کو واضح کر رہی ہے بلکہ ڈیزائن اور سہولیات میں بے مثال شہر کا تصور بھی واضح کر رہی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوم اتھارٹی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے دی لائنکی پیشرفت کی نمائش کی ہے۔ جس میں ماسٹر پلان کے پہلے مرحلے کے ارتقاء کو اجاگر…

لاہور میں 40ویں کارپٹ نمائش اکتوبر میں ہوگی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں 40ویں کارپٹ نمائش اکتوبرکے دوسرے ہفتے میں میں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ بین الاقوامی نمائش رواں سال اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہو گی۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر، یہ ایک بڑا ایونٹ ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ…

اسلام آباد میں پاک سعودی عرب دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہو گئی ۔ اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا سٹریٹجک شراکت دار ہے۔ نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ سعودی حکومت اور سعودی کمپنیاں پاکستان کو اقتصادی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالے سے ترجیح دیتی ہیں۔ سعودی…

ترکیہ F-16معاہدے کے باوجود یورو فائٹر خریدنے کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے امریکہ سے F-16طیاروں کے معاہدوں کے باوجود یورو فائٹر خریدنے کا بھی اعلان کردیا ۔ ترک گلر سیاستدان کا کہنا ہے کہ یورو فائٹر جرمنی میں ہمارے اتحادیوں کے لیے خصوصی اثاثہ نہیں ہے۔ ہمیں بھی ان طیاروں میں دلچسپی ہے، لیکن کچھ ایسے مسائل ہیں جن سے ہمارے جرمن ہم منصب کشتی لڑ رہے ہیں جنہیں ہم بطور نیٹو رکن قبول نہیں کر سکتے۔ ہم اس بارے میں آواز اٹھا چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ معاملات جلد حل ہو جائیں گے، اور شاید سعودی عرب کو یورو فائٹر کی فروخت کا آغاز اس قرارداد کا محرک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More