براؤزنگ ٹیگ

#rain

پی ایم ڈی کی اگلے تین ماہ کے دوران غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اگلے تین ماہ کے دوران غیر معمولی مون سون کی بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے ۔ پی ایم ڈی کے مطابق جون سے اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں درمیانی اور غیر معمولی بارشوں کی توقع ہے۔ پی ایم ڈی کے مطابق خاص طور پر وسطی اور شمالی پنجاب اور جنوبی سندھ میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بھی غیر معمولی بارشی موسم کی وجہ سے بارشوں کے خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ پیشن گوئی، اگرچہ چلچلاتی گرم موسم کے درمیان راحت کی سانس لے سکتی ہے لیکن یہ…

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

لندن(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا کمبی نیشن سوچ لیا ہے اور میں ون…

پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل ،بارش سے میچ متاثر ہونے کا امکان

لیڈز (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے ۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے،دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔ درجہ حرارت 13سے 16 ڈگری تک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 92تک ہونے کی وجہ سے بولرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا،پچ میں نمی بیٹرز کیلیے مشکلات کا سبب بنے گی۔ واضح رہے کہ چار میچوں کی…

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بہاولپور، رحیم یار خان اور قریبی علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود یا خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بہاولپور، رحیم یار خان اور…

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ…

انقرہ میں موسلا دھار بارش ،میٹرو اسٹیشن بند

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں موسلاد دھار بارش کے باعث میٹرو سٹیشن کو بند کردیا گیا۔ دارالحکومت میں کل شام سے شروع ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے، OSB Törekent اور اتاترک کلچرل سینٹر سٹیشنوں کے درمیان میٹرو سٹیشنوں پر خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔ انقرہ میں کل شام ہونے والی شدید بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی بارش کے بعدکچھ میٹرو اسٹیشنوں کو بھی نقصان پہنچایا، صبح کے وقت میٹرو استعمال کرنے کے لیے سٹیشنوں کی طرف جاتے ہوئے مسافروں کو انتباہی نشانات کا سامنا کرنا…

یو اے ای میں پھر شدید بارشوں کا امکان، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ایک مرتبہ پھر جمعرات سے شدید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سےتعلیمی اداروں میںجمعرات اورجمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔اور کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے…

تنزانیہ میں طوفانی بارشوں سے 155 افراد ہلاک

ڈوڈوما(پاک ترک نیوز) تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 155 افراد ہلاک ہو گئے۔بارشوں کے نتیجے میں 236 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ تنزانیہ میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 51 ہزار سے زائد گھر اور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔مختلف حادثات و واقعات میں 155 افراد ہلاک ہو گئے جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تنزانیہ کے وزیر اعظم نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کی تصدیق کر دی۔ تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز…

متحدہ عرب امارات کا بارشوں سے تباہ گھروں اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے 544 ملین ڈالر دینے کا اعلان

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد تباہ ہونے والے گھروں اور سڑکوں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اماراتی خاندانوں کے گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالر کا اعلان کیا جب گزشتہ ہفتے کی ریکارڈ توڑ بارشوں سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا اور تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست کو تعطل کا شکار کر دیا۔ وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ہم نے شدید بارشوں سے نمٹنے کے لیے بہت سبق سیکھا ہے۔ انہوں نے…

لاہور میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بدھ سے بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے کہا کہ یہ سلسلہ اتوار، 28 اپریل (وقفے کے ساتھ) تک جاری رہے گا۔ادھر پی ڈی ایم اے نے مزید بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے "بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ صرف 2 گیندوں تک ہی محدود رہا اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا تاہم ایک روز کے وقفے کے بعد دوسرا میچ آج راولپنڈی میں ہو گا۔ دونوں ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، گزشتہ روز بھی راولپنڈی میں خراب موسم کے باعث نیوزی…

پاکستان میں آئندہ دو ہفتوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں آئندہ دو ہفتوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے تازہ ترین تخمینے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں 29 اپریل تک شدید موسمی نظاموں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے، طوفانی بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے۔ بلوچستان میں بدھ کی صبح سے کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مزید برآں، پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے خیبرپختونخوا (کے پی)، گلگت بلتستان (جی بی)، آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے)، اسلام…

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،بارش کا امکان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان کے کپتان بابر…

یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی درہم برہم

دبئی (پاک ترک نیوز ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ،ملک میں بارشوں کا75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ یو اے ای میں حکام نے شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔دبئی کی سب سے اہم شاہراہ شیخ زاید روڈ کے متعدد حصے بند کردیے گئے، کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔آسمانی بجلی گرنے اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کے باعث اماراتی حکام نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، جس میں عوام کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی…

عیدالفطر کے پر ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے موقع پر شدید بارشوں کی نوید سنا دی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ اپریل 10 سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔ 10 سے 12 اپریل مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں۔ عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ 12 اپریل سے گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں…

بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔قدرتی آفات سے نبٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کیلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور ریسکیو و امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی…

سعودی عرب: صحرائے عفیف میں غیر متوقع بارش اور ژالہ باری کے بعد برفباری

ریاض (پاک ترک نیوز) صحرائے عفیف میں غیر متوقع بارش اور ژالہ باری کے بعد برف باری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض کے مغرب میں واقع صحرائے عفیف پہر بارش اور اولے کے بعد غیر متوقع طور پر برف سے ڈھک گیا۔ غیر معمولی موسمی واقعہ نے رہائشیوں کو مسحور کر دیا، کیونکہ برف سے ڈھکی ریت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلتی ہیں، جس سے صارفین کو اس علاقے میں سردی کے منظر پر اپنی خوشی اور حیرت کا اظہار کرنے پر اکسایا جاتا ہے جو عام طور پر اس کی خشک آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے۔ عفیف میں برفباری…

پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ تک طوفانی بارشوں کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہناہے کہ 11 سے 14 مارچ کے دوران صوبے بھر میں طوفانی بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے، اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی…

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، طویل خشک سالی کا خاتمہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برسنے سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری سے ہر منظر حسین ہو گیا۔ آزاد کشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوات، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم میں اٹھ مقام اور گردونواح میں بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی…

ملکی تاریخ میں پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوگیا :نگران وزیراعلی پنجاب

لاہور (پا ک ترک نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکےتقریبا دس علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوگئی ہے، دوسرا مشن تھوڑی دیرکےبعد شروع کردیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مصنوعی بارش کےلیےہمارا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، متحدہ عرب امارات کےشکرگزارہیں، سارا مینج متحدہ عرب امارات کی حکومت نےکیا، متحدہ عرب امارات سے دو سپیشل جہازآئےتھے، پہلی فلائٹ میں 48فلیئرز شاہدرہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More