براؤزنگ ٹیگ

#worldcup2024

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، روہت شرما کپتان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024کا اعلان کردیا ۔ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کوقیادت سونپی گئی ہے جبکہ پاکستانی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں بھارت، افغانستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیم میں کپتانی بھارت کے روہت شرما کو جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو سونپے گئے ہیں۔روہت شرما سمیت 6 بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔ ان میں سوریا کمار یادیو، ہاردک…

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم غیرملکی دورہ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی وہاں سے قومی کرکٹر براستہ دبئی آئر لینڈ پہنچیں گے، محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے، وہ بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ لاہور ائیرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو الوداع کیا، محمد احمد خان نے ٹی ٹونٹی…

قوم کو اس بار ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے، بابر اعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم کی ساری توجہ صرف اور صرف ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ ماضی میں جو ہونا تھا وہ ہوگیا، قوم کو اس بار ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے۔ کپتان بابر اعظم نے اس یقین اور اعتماد کا اظہار ورلڈکپ 2024 کے لیے منتخب کردہ ٹیم کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرس میں کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہوئی ہے۔ تمام سلیکٹرز نے طویل بحث و مباحثے، باہمی مشاورت اور ایک ایک کھلاڑی کی پُرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ٹیم کی سلیکشن کی ہے۔ کپتان نے…

محسن نقوی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا…

اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ،شاہد آفریدی

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ۔عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینیئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر…

ٹی20ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت بڑا ٹاکرا 9جون ہونے کا امکان

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت بڑا ٹاکرا 9جون کوہونے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ گروپ میں بھارت، آئرلینڈ ، کینیڈا اور میزبان امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔شاہینزایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا جبکہ 9 جون روایتی حریف بھارت کے خلاف نیویارک…

ورلڈ کپ 2024 امریکہ اورویسٹ انڈیز سے انگلینڈ منتقل ہونے کا امکان

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ورلڈ کپ 2024امریکہ اورویسٹ انڈیز سے انگلینڈ کرنے کا ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے انگلینڈ منتقل کرنے کا امکان ہے۔ امریکہ کا بنیادی ڈھانچہ بین الاقوامی میچوں کے لیے اچھا نہیں ہے، جس کے باعث میگا ایونٹ انگلینڈ منتقل ہوسکتا ہے ۔ میگا ایونٹ میں صرف 12 ماہ باقی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کے پاس مناسب سٹیڈیم تیار نہیں ہیں۔ آئی سی سی انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More