پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے ،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، پاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے ملے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے، ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، پاکستان سے سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More