چین نے پہلی بار انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کر دیا
بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین نے پہلی بار انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چائنہ نے پہلی بار خلا میں سیٹلائٹ کا ایسا گروپ روانہ کیا جس کا مقصد پورے ایشیائی ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
18 سیٹلائٹس کے گروپ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر شمالی چین کے شانزی صوبے میں تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیٹلائٹس شنگھائی اسپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے لانگ مارچ 6A راکٹ سے منسلک ہیں۔ اس منصوبے پر 943 ملین ڈالر کا…