اردوان 2011 کے بعد پہلے سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

بغداد (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2011کے بعد سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان 2011 کے بعد اپنے پہلے دورے پر پیر کی صبح عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے۔
بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال عراقی وزیر اعظم محمد ایس السودانی اور دیگر عراقی حکام نے کیا۔اردوان اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد اور السوڈانی کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
ان کے ہمراہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان، وزیر داخلہ علی یرلیکایا، قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر، صدارتی مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون، ان کے چیف ایڈوائزر عاکف کاتاے کلیچ اور دیگر وزراء بھی ہیں۔
اردوان بغداد مذاکرات کے بعد شمالی عراق میں اربیل کا بھی دورہ کریں گے۔
فیدان نے کہا کہ صدر اردوان کے اربیل کے دورے کے دوران، خاص طور پر علاقائی حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں، مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے اور عراق میں داخلی استحکام اور امن کو یقینی بنانے کے بارے میں اپنے وژن کا اشتراک کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More