پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔
حکومت نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More