ترکیہ، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات کے ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر دستخط

بغداد (پاک ترک نیوز) ترکیہ، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات نے ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر دستخط کردیئے۔
صدر رجب طیب اردوان اور عراقی وزیر اعظم محمد ایس ال سوڈانی نے پیر کو ترکیہ، عراق، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
تاریخی سڑک اور ریل منصوبے پر معاہدہ جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہونے کی توقع ہے، ایردوان کے طویل انتظار کے بعد بغداد کے دورے کے موقع پر سامنے آیا، جو 2011 کے بعد ترک رہنما کا پہلا دورہ ہے۔
ایک بڑے وفد کے ہمراہ اردوان نے عراقی صدر عبداللطیف راشد اور السوڈانی سے بات چیت کی۔ بڑے اقتصادی منصوبوں پر تعاون بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اردوان اور السوڈانی نے ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر مشترکہ تعاون کے لیے چار طرفہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جس میں قطری اور اماراتی وزراء بھی موجود تھے۔
عراق نے گزشتہ سال 17 بلین ڈالر کے منصوبے کا آغاز کیا تھا تاکہ اس کے جنوبی ساحل پر ایک اہم اجناس کی بندرگاہ کو ریل اور سڑک کے ذریعے ترکیہ کی سرحد سے ملایا جا سکے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More