یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کےمثبت نتائج برآمد ہوں گے،کریملن ترجمان

یریوان (پاک ترک نیوز) روس اور اسکےاتحادیوںکو اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین میںروس کے خصوصی فوجی آپریشن کےمثبت نتائج برآمد ہوں گے۔اور مغربی مداخلت کےباوجودیوکرین کی فوجی صلاحیت کو مناسب سطح پر لایا جائے گا۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف بدھ کی شب یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔جب ان سےپوچھا گیاکہ کیا وہ اس سے متفق ہیں کہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او) کا مستقبل یوکرین میں روسی خصوصی آپریشن کی کامیابی پر منحصر ہے۔تو انہوں نے کہا کہ "ہم تحفظات کے ساتھ اس بات سے اتفاق کر سکتے ہیں کہ خصوصی آپریشن کے مستقبل اور کامیابی میں کوئی شک نہیں ہے۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More