پیٹرول مہنگا، روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(پاک ترک نیوز)
حکومت کی جانب سے ایندھن پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد روپے کی قدر میں ااضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام آئی ایم ایف کی شرائط کی تعمیل میں اٹھایا گیا جس کا کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثر دیکھنے کو ملا۔
روپے کےمقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں 199.50پر تجارت ہورہی ہے.کئی ہفتوں سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے تھی جس کی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحاکم، درآمدی بل ، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو قرار دیا جاتا ہے۔
11اپریل کو نئی مخلوط حکومت کے اقتدار سنبھالنے پر 182.30روپے کا ڈالر تھا ۔ لیکن گزشتہ چند ہفتوں میںڈالر کی قدر میں 19روپے کا اضافہ ہوا ۔اس سے قبل یہ خبر آئی کہ آئی ایم ایف جلد پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے پر راضی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More