براؤزنگ زمرہ

ترکیہ

ترکیہ عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بن گیا

انقرہ(پاک ترک نیوز ) فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں چلنے والے کیس میں ترکیہ بھی فریق بن گیا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے انڈونیشین ہم منصب ریتنو مراسودی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ قانونی نکات پر کام مکمل ہوتے ہی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست دائر کرنے کا…

صدر اردوان اپوزیشن لیڈر اور سی ایچ پی کے چیئرمین ازگر اوزیل سے ملاقات کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اپوزیشن لیڈر اور ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی )کے چیئرمین ازگر اوزیل سے ملاقات کریں گے ۔ صدر رجب طیب اردوان جمعرات کو حزب اختلاف کی مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے چیئرمین ازگر اوزیل سے ملاقات کریں گے۔ اجلاس دارالحکومت انقرہ میں حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے صدر دفتر میں شام 4 بجے ہوگا۔ اوزیل نے صدر سے ملاقات کی درخواست کی جس کا اے کے پارٹی نے خیرمقدم کیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے حکمران اور اپوزیشن…

سات رضاکاروں کی شہادت کے باوجود ورلڈ سینٹرل کچن کا غزہ میں دوبارہ امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ

استنبول (پاک ترک نیوز) غزہ میں بمباری کے دوران سات اہلکاروں کی شہادت کے بعد ورلڈ سینٹرل کچن نے غزہ میں دوبارہ امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔، لاکھوں لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا ۔ ورلڈ سینٹرل کچن (WCK)، ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم جس نے یکم اپریل کو غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے دوران سات اہلکاروں کو کھو دیا تھا اور اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں، نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گی۔ WCK کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرن گور نے…

ترکیہ کا روس پر انحصار کم کرنے کیلئے امریکی کمپنی سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ امریکی توانائی کے بڑے ادارے ExxonMobil کے ساتھ مائع قدرتی گیس (LNG) خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کے معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے، تاکہ روسی توانائی پر انحصار کو روکا جا سکے۔ وزیر توانائی الپرسلان بائراکٹر نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ ہم ایک "نئے سپلائی پورٹ فولیو" کو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ روس پر انحصار کم کرسکیں ۔ Bayraktar نے بتایا کہ Exxon کے ساتھ زیر بحث طویل مدتی معاہدے کے ذریعے ترکیہ ایک سال میں 2.5 ملین ٹن ایل این جی حاصل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ…

ترکیہ کا کاروباری افراد کیلئے شینگن ویزا سے استثنیٰ کا مطالبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے کاروباری افراد کیلئے شینگن ویزہ سے استثنیٰ کا مطالبہ کردیا ۔ ترکی کے صنعت اور ٹیکنالوجی مہمت کے وزیر فتح کاکر نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ ترک نوجوان محققین اور کاروباری افراد کے لیے ویزا کی چھوٹ فراہم کرے، اور یورپ کے اختراعات اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ کاکرنے یورپی یونین کمشنر Iliana Ivanova کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ترک محققین، انجینئرز اور اختراعی کمپنیوں کے دوسرے…

ترکیہ کا مقامی طور تیار کردہ سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز کا منصوبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اب تک کے سب سے بڑے گھریلو طیارہ بردار بحری جہاز کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔ ترک بحری افواج کی کمانڈ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈیزائن پروجیکٹ آفس (DPO) کی قیادت میں ایک پروجیکٹ کے ذریعے ترکیہ اپنے اب تک کے سب سے بڑے گھریلو طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ قومی طیارہ بردار بحری جہاز TCG انادولو کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار ہے، ایک لینڈنگ ہیلی کاپٹر ڈاک (LHD) قسم کا کثیر المقاصد ایمفیبیئس سالٹ جہاز جو پچھلے سال شروع کیا گیا تھا۔ وزارت قومی دفاع (MSB) ستنبول شپ…

ترک صدر کا 9مئی کا دورہ امریکہ نئی تاریخ تک ملتوی

استنبول(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ امریکہ جو ابتدائی طور پر 9 مئی کو ہونا طے شدہ تھا۔ اب ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اب اس دورے کی نئی تاریخ دونوں ملک باہمی مشاورت کے ساتھ از سر نو کریں گے ۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان اونکو کیسیلی نے ہفتہ کی صبح صحافیوں کو بتایا ہےکہہمارے صدر کا دورہ امریکہ جو 9 مئی کو طے تھا۔ اب بعد کی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جو کہ دونوں فریقوں کے لیے زیادہ آسان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول کی عدم مطابقت کی بنا پر اس دورے کو آگے کیا گیا ہے۔ سفارت کار…

روس کا شہریوں کو لاطینی امریکہ کیلئے ترکش ایئرلائنز کی پروازوں سے گریز کرنے کا مشورہ

ماسکو (پاک تر ک نیوز) روس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لاطینی امریکہ کے لیے ترکش ایئرلائنز کی پروازوں سے گریز کریں۔ ترکیہ میں روسی سفارت خانے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترکش ایئر لائنز کو پرواز کرنے سے گریز کریں کیونکہ مسافروں کو استنبول سے لاطینی امریکی منزلوں کے لیے کنیکٹنگ پروازوں میں سوار ہونے سے منع کیا جا رہا ہے۔ سفارتخانے نے ایک بیان میں کہاکہ ہم اپنے شہریوں کو مشورہ دینے پر مجبور ہیں کہ وہ اس ایئر لائن کی خدمات کو استعمال کرنے کے مشورے پر غور کریں۔ اس نے ترکش ایئرلائنز پر الزام…

اردوان کے دورے میں ترکیہ اور عراق کے درمیان 26معاہدے طے پائے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور عراق نے صدر رجب طیب اردوان کے عراقی دارالحکومت بغداد کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں 26 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق اردوان نے 12 سالوں میں پہلی بار عراق کا دورہ کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔اردوان کی عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کل 26 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ترکیہ اور عراق نے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینے کے…

ترکیہ، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات کے ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر دستخط

بغداد (پاک ترک نیوز) ترکیہ، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات نے ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر دستخط کردیئے۔ صدر رجب طیب اردوان اور عراقی وزیر اعظم محمد ایس ال سوڈانی نے پیر کو ترکیہ، عراق، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ تاریخی سڑک اور ریل منصوبے پر معاہدہ جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہونے کی توقع ہے، ایردوان کے طویل انتظار کے بعد بغداد کے دورے کے موقع پر سامنے آیا، جو 2011 کے بعد ترک…

اردوان 2011 کے بعد پہلے سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

بغداد (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2011کے بعد سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان 2011 کے بعد اپنے پہلے دورے پر پیر کی صبح عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے۔ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال عراقی وزیر اعظم محمد ایس السودانی اور دیگر عراقی حکام نے کیا۔اردوان اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد اور السوڈانی کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان،…

ترکیہ میں ناکام عاشق کا بے وفائی کرنے والی خاتون سے انوکھا بدلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں ایک خاتون کے ناکام عاشق نے ’بے وفائی‘ کا بدلہ لینے کےلیے ایک انوکھا حربہ استعمال کیا۔ ترکیہ کے شہر ازمیرمیں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اپنے عجیب و غریب رویے سےانتقام لیا۔اس نے اس کے دروازے پر بہت سے کھانے اورساتھ ان کا بل بھیج کرانہیں حیران کردیا۔ نوجوان نے دروازے پرادائیگی کے آپشن کے ساتھ بہت سے مختلف کھانوں کا آرڈر بھیج دیا اور تمام آرڈرز اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھرپہنچا کر انہیں بل بھی دیا۔ ایک ہی وقت میں تمام پیکٹ پہنچنےکے بعد اس کی سابقہ…

صدر اردوان تاریخی دورے پر بغداد روانہ

بغداد (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان13سال بعدعراق کے تاریخی دورے پر بغداد روانہ ہو گئے ۔ اس دورہ میں پانی کے مسئلے پر اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے بتایا کہ پیر کو طے شدہ اس دورے میںدو اسٹریٹجک معاہدوں اور 20 سے زیادہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کا باعث بنے گا۔ اس میں پانی کے مسئلے سمیت کئی دوسرے امور پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے لیے پانی کے مسائل اور…

صدر اردوان سے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ملاقات

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ملاقات کی ۔ استنبول میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے گھنٹوں طویل بات چیت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران متحد ہو جائیں۔ انقرہ نے تنازعہ کو روکنے کی ناکام کوششوں کے درمیان غزہ میں اسرائیل کی دراندازی پر بار بار تنقید کی ہے، جس نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے مشرق وسطیٰ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیل کے نئے حملے اور جمعہ کو ایران…

صدر اردوان سے ملاقات کیلئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ استنبول پہنچ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کیلئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ استنبول پہنچ گئے ۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ترک صدر رجب طیب اردوآن سے بات چیت کیلئے استنبول پہنچ گئے ہیں ۔غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان اور ہانیہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر بات کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کے سیاسی بیورو کے سربراہ ایک وفد کے ہمراہ تھے۔ اسرائیل کی جانب سے…

ترکیہ اور ایران کا اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور ایران نے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے او رغزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ہفتہ کی صبح ایک فون کال میں ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سےخطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں ہمسایہ ملکوں کے اعلیٰ ترین سفارتکاروںنے خطے کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت…

ترکیہ نے پاکستان میں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان میں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی۔ اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس میں کے دوران بتایا گیا کہ ترکیہ کی جانب سے ایئر پورٹس آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اجلاس کے دوران سی اے اے کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی۔ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم آج اسلام آباد میں ایئر پورٹ کی…

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف متین گورک کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےترک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف متین گورک نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا ۔ قبل ازیں،…

14ہزار معصوم فلسطینی بچوں کےقاتل اسرائیل نے ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر غزہ پر اسرائیل کی جاری نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے محاصرہ شدہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 14000 معصوم فلسطینی بچوں کے قتل عام سمیت جرائم کے ارتکاب میں ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی جمعرات کی صبح کی رپورٹ کے مطابق صدر اردوان نے اپنی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ مغرب کی غیر مشروط حمایت نے صیہونی حکومت کو غزہ اور مغربی کنارے دونوں میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھنے کی حوصلہ…

ترکیہ نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 10 کو حراست میں لے لیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 10 کو حراست میں لے لیا۔ ترک حکام نے استنبول میں داعش دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جاری تحقیقات میں استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے شام کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں داعش کے ہیڈکوارٹر سے منسلک تقریباً 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس چار دیگر مشتبہ افراد کا تعاقب کر رہی ہے جو تاحال فرار ہیں۔ ترکیہ نے داعش کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے جب سے دہشت گرد گروہ نے جنوری کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More