انقرہ اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر ہونے سے فلسطینیوں کو فائدہ ہو گا،ترک وزیر خارجہ

تل ابیب (پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اولو نے کہا ہے کہ انقرہ اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر ہونے سے فلسطینیوں کو فائدہ ہوگا اور ان کی مدد ہوگی۔
ترک وزیر خارجہ نے ایسا اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران کہا، مولود چاووش 15 سالوں میں پہلے سینئیر قیادت ہے جس نے اسرائیل کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ترک وزیرخارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لپیڈ سے یروشلم میں ملاقات کی، دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ برسوں کی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھتے اور ترقی کرتے رہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانے سے تنازع کے پرامن حل پر مثبت اثر پڑے گا جبکہ ترکی اسرائیل فلسطین مذاکرات کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تعاون پر تیار ہے۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت بھی جب سیاسی تعلقات کشیدہ تھے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مسلسل بڑھ رہا تھا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی ایئرلائنز کو ترکی میں لینڈنگ کی باضابطہ اجازت دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More